پوری قوم کراچی میں طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوںکے نقصان پر سوگوار ہے، یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کراچی میں طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوںکے نقصان پر سوگوار ہے، یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، زیادہ تر مسافر اپنے خاندانوں کے ساتھ عید الفطر منانے کے لئے جارہے تھے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی اولین ترجیح زخمیوں کو ہرممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں تندہی سے سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ سابقہ حکومتوں کے ادوار میں پی آئی اے کی حالت خراب تھی موجودہ حکومت نے ادارہ کی بہتری کے لئے اقدامات کئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پی آئی اے قومی فضائی ائیر لائن ہے اداروں میں بہتری کی گجنائش ہمیشہ رہتی ہے۔