پی آئی اے کے طیارے کے اچانک حادثہ کا سن کر صدمہ پہنچا ہے،واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں گی وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے اچانک حادثہ کا سن کر صدمہ پہنچا ہے، میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک سے رابطہ میں ہوں جو ریسکیو اور ریلیف ٹیم کے ساتھ کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں گی۔ انہوں نے اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ان کےلئے دعا کی۔