پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے3 ارب 52 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے 4 ارب 74 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بنیادی تعلیم اور کمیونٹی سکولز کے قیام کیلئے ایک ارب 9 کروڑ، انسانی وسائل کی ترقی کیلئے 31 کروڑ، قومی نصاب کونسل کیلئے 6 کروڑ 88 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔