پی سی بی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ کھلاڑیوں کی صحت و حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے’وسیم خان

لاہور۔20 مئی(اے پی پی ) قومی کرکٹ کے کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا’ ترجمان پی سی بی کے مطابق بریفنگ کا انعقادپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا ‘پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کھلاڑیوں کو بریف کیا’ ڈاکٹر سہیل سلیم اور مصباح الحق نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔ترجمان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان ٹیلی کانفرنس کے تناظر میں بریف کیا گیا’ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ترجمان نے کہاکہ ریڈ اور وائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کر جانے کا منصوبہ ہے، 25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہوں گے، جو دورے کے اختتام تک وہاں موجود رہیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈلائنز کے مطابق جون کے اوائل میں لاہور میں ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہے، ڈاکٹر سہیل سلیم، مصباح الحق اور وقار یونس حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ سیشنز ترتیب دیں گے’پی سی بی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بورڈ کے ساتھ مزید بات چیت کے حوالے سے بھی آگاہ کرتا رہے گا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ بظاہر آئندہ 3 ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا تاہم کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کی آپشن موجود ہوگی، وسیم خان نے کہاکہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کھلاڑیوں کو مزید تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں فراہم کردی جائیں گی۔