چینی تجارتی ماہرین کے وفد کا قراقرم میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کا دورہ’ شاہراہِ ریشم کے ذریعے تجارت کو مزید فروغ دینے کا عزم

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان اور چین شاہراہِ ریشم کے ذریعے تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔چینی تجارتی ماہرین کے ایک وفد نے قراقرم میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق چینی تجارتی وفد اور پاکستانی عہدیداروں نے سہ روزہ مکالمے کے دوران موجودہ تجارتی حجم کا جائزہ لیا اور سرحدی تجارتی معاہدے کے تحت تبادلہ کے لئے مزید اشیاء کو شامل کرنے کی نئی تجاویز بھی دیں۔ چینی وفد نے دوطرفہ تجارت کے مواقع تلاش کرنے کے لئے گلگت بلتستان (جی بی) کی مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا ہے۔