کورونا وائرس کی موجودگی میں ملکی تجارت پائیدار ترقی نہیں کرسکتی،چین

بیجنگ ۔ 21 مئی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ ملکی تجارت میں شرح نمو اس وقت تک پائیدار نہیں ہوسکتی جب تک کورونا وائرس پردنیا بھر میں مکمل طور پر قابو نہیں پالیا جاتا۔ وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی میائو وی نے گزشتہ روز متنبہ کیا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پر قابو پانے تک چینی تجارت پائیدار ترقی نہیں کرسکے گی،طویل کورونا لاک ڈائون کے بعد سرگرمیوں کے آغاز سے اپریل کے دوران برآمدات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں میڈیکل مصنوعات سب سے نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں کی کمزور صورتحال کے باوجود ملکی معاشی نمو بڑھانے کے لئے اندرن ملک مصنوعات کی طلب اور کھپت کو بڑھانا ہوگا جس کے لیے حکومت پہلے ہی کوشاں ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے خاتمے کے باوجود فیکٹری پیداوار میں کمی کی صورتحال ، اہم غیر ملکی منڈیاں مشکلات کا شکار ہیں جبکہ امریکہ میں 3 کروڑ افراد روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔