گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 2636 نئے کیسز ، 57 اموات رپورٹ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64028 ، اموات 1317ہو گئیں 22,305 مریض صحت یاب، 5,20,017 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 2636 نئے کیسز اور 57 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد40 ہزار 406، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 57 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1317ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ25 ہزار309 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 305 تک پہنچ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 842 اور اسلام آباد میں 2100 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3928، گلگت بلتستان میں 658 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 227 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 22 ہزار 305 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 57 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1317 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 396، پنجاب میں 410، کے پی کے میں 432، گلگت بلتستان 9 ، آزاد جموں و کشمیر میں 5، اسلام آباد میں 22 اور بلوچستان میں 43 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 17افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11ہزار 931 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 4615 مریض زیر علاج ہیں۔ 496کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔