یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز کاٹوئٹرپرجاری پیغام

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے۔ ہفتہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہئیے جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔