امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 2 جون (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ہانگ کانگ کے مسئلے پر چین امریکا کشیدگی، یوایس اے میں نسلی فسادات اور ڈالرکی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1736.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کم ہوکر 1750.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1737.48 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ1750.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کو نرخ 0.8 فیصد بڑھ کر 1739.59 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1752.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔