بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ کی حد عبور کر گئی

نئی دہلی ۔ 28 جون (اے پی پی) بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ کی حد کو عبور کر گئی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ چوتھے ملک بھارت میں کل مزید 381 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 690 ہو گئی ہے تو 18 ہزار 276 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ایک دن میں مزید122 افراد کے ہلاک ہونے والے ایران میں 10ہزار سے زائد افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔عراق میں وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آئی ہے ملک میں ایک دن میں ریکارڈ تعداد 122 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ 2 ہزار 54 افراد میں ٹیسٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے متجاوز ہو گئی۔بنگلہ دیش عالمی فہرست میں 17 ویں نمبر پرآگیا ہے جہاں پر 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔8 ہزار 969 افراد کے وائرس کے ہاتھوں شکست کھانے والے روس میں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار ہو چکی ہے کہ روسی فیڈرل ٹورزم ایجنسی کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک کے 67 علاقوں میں یکم جولائی سے ٹورزم سیزن شروع کر دیا جائیگا۔ کرغزستان کے صدارتی دفتر میں 9 ملازمین میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس دفتر کے متاثرین کی تعداد 17 ہو گئی۔ صدر سورون بائے جین بیکووف میں وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔چین میں کل 21 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خطہ افریقہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک جنوبی افریقہ ہے جہا ں پر 2 ہزار 340 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں اور 1 لاکھ 25 ہزار متاثر ہیں۔اس خطے میں مجموعی طور پر 9 ہزار 317 جانی نقصان اور 3 لاکھ 63 ہزار مصدقہ مریضوں کی اطلاعات ہیں۔