جاپان کے جزیرہ ہونشو کے قریب 5.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

ٹوکیو۔ یکم جون (اے پی پی) جاپان کے جزیرہ ہونشو کے قریبی پریفیکچر میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ جاپان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 2 منٹ پر جزیرہ ہونشو کے کانٹو ریجن میں واقع ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 100 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔