دنیا بھر میں کورونامتاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، مصدقہ متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 67 ہزار تک پہنچ گئی

واشنگٹن/لندن ۔ یکم جون (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور وباءکے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ بدستور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ چھہ ہزارسے زائد ہے جبکہ ملک میںمتاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 37 ہزار170تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ 14 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد29341 ہے۔ روس میں مصدقہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ 5 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات کی تعداد 4693ہے۔ برطانیہ میں اب تک وبا کے باعث 38489 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد دو لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔ سپین میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ 86 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27127 ہے۔ اٹلی میں اموات کی تعداد 33415 جبکہ مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہے۔ فرانس میں اب تک ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28802 ہے۔ جرمنی میں متاثرین کی ک±ل تعداد ایک لاکھ 83 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8605 ہے۔ بھارت میں اب تک کورونا سے 5408 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت مریضوں کی مصدقہ مجموعی تعداد 6,267,407ہے جبکہ اب تک کورونا سے 373,961ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس سے ملک میں اب تک 4540 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1054 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی ک±ل تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر مصر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ حکام کے مطابق مصر میں کورونا وائرس سے اب تک 959 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔