راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان میں سطح زمین سے 112 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔