صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شفقت محمود سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔