عوام کی صحت کو یقنی بنانے کے لئے صحت عامہ کا مضبوط نظام قائم کیا جائے، شی جن پنگ

بیجنگ ۔ 3 جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عوام کی سلامتی ،قومی سلامتی کا ستون ہے، ہمیشہ لوگوں کی جان کی حفاظت کو اولین حیثیت دی جانی چاہیے ، ترقی انسانی جان کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔ یہ ایک بنیادی اساس ہے۔ماہرین اور دانشوروں کے ساتھ ہونے والے ایک مذاکرے کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطرات سے آگاہی کو مضبوط بنایا جائے اور صحت کے میدان میں ہمیشہ بڑے خطرات سے بچنے کا خیال رکھا جائے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ صحت عامہ کا مضبوط نظام بنایا جائے ، انتباہی پیشگوئی کے ردعمل کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے اور وبائی امراض کی روک تھام و کنٹرول نیز علاج معالجے کی صلاحیت کو بلند کیا جائے، صرف اس طرح سے لوگوں کی صحت کے تحفظ کی مؤثر ضمانت دی جا سکے گی۔