وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے5کھرب 83ارب 29کروڑ روپے جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 5کھرب 83ارب 29کروڑ 31لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 14ارب 87 کروڑ41 لاکھ، گیس انفراسٹرکچر سیس کے لئے 41کروڑ43لاکھ،سکیورٹی میں اضافے کے لئے 49 ارب73 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، ایرا کے لئے 3 ارب 71کروڑ 51 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 8ارب10کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 16ارب 34کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے27ارب 21کروڑ، این ایچ اے کے لئے ایک کھرب 73ارب 54کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے20ارب16 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 77 ارب 25 کروڑ81 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 37لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے ایک ارب 76کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 5ارب 84کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 8ارب 67کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 29کروڑ 81لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 18ارب 58کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے22 کروڑ94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے12 کروڑ48 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے8 ارب 36کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب 21کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے 6 کروڑ 35 لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے 54 کروڑ 72 لاکھ، لاءجسٹس ڈویژن کے لئے 64 کروڑ 91 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 7 ارب 72کروڑ 71 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 22 کروڑ 22 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3 ارب 47کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 23 کروڑ 20 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے90کروڑ69 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ70 لاکھ، ہاو¿سنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 2 ارب 22 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 27ارب 7کروڑ 17لاکھ، فارن افیئرز ڈویژن ایک کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 7 ارب 63کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 3 ارب 66کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 11 کروڑ 54 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 56 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 33 کروڑ 51 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 17کروڑ 69 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 7 ارب 54 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 5 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 35ارب 16 کروڑ 47 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 85 کروڑ 78 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔