وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی یعقوب شیخ، جنید اکبراور صالح محمد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی یعقوب شیخ، جنید اکبر اور صالح محمد نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی جنید اکبر اور صالح محمد نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثنا وزیر اعظم سے رکن قومی اسمبلی یعقوب شیخ نے بھی ملاقات کی۔