وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔