وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خواتین اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کو ایوان سے بجٹ بل کی منظوری پر مبارکباد دی۔ خواتین اراکین نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف مہم کے حوالہ سے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ خواتین ارکان کا قانون سازی میں اہم کردار ہے۔ خواتین اراکین نے اپنے حلقوں سے متعلق اور خصوصی طور پر ملک میں خواتین کو درپیش تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔