وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری باین کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی برائے امور نوجونان عثمان ڈار نے وزیرا عظم کو کامیاب نوجوان پروگرام پر پیش رفت اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔ دریں اثناءوزیرا عظم سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے بھی ملاقات کی۔