وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جو دونوں دشمنوں کو ملک کے اندر اور باہر بے نقاب کررہے ہیں، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جو دونوں دشمنوں کو ملک کے اندر اور باہر بے نقاب کررہے ہیں۔ ٹویٹر پر منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تن تنہا آج قومی اسمبلی میں لفظ بہ لفظ اپوزیشن اور بھارت کے ساتھ اس کے گٹھ جوڑ کو اڑا کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی آج کی تقریر ان کی ٹیم اور پوری قوم کیلیے باعث فخرہے۔