وڈ اینڈ کارک کی درآمدات میں اپریل کے دوران 18.31 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) اپریل 2020ءکے دوران وڈ اینڈ کارک کی درآمدات میں 18.31 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 11.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اپریل 2019ءکے دوران وڈ اینڈ کارک کی درآمدات کا حجم 14.2 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ءکے مقابلہ میں اپریل 2020ءکے دوران وڈ اینڈ کارک کی ملکی درآمدات میں 2.61 ملین ڈالر یعنی 18 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔