ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوستی کا مظہر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی کساد بازاری اور ملکی معاشی چیلنجز کے تناظر میں ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوستی کا مظہر ہے، بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔منگل کو سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ41 ووٹ کی اکثریت سے بجٹ منظوری واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی عمران خان کی قیادت میں متحد و یکجا ہیں، اپوزیشن نے غیر یقینی کا ماحول پیدا کرکے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا۔