پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی انڈیکس 2412.31پوائنٹس کے اضافے سے34181.80پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی۔29 جون(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردانہ حملے کے باوجودپیر کو نہ صرف کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہی بلکہ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بھی غالب رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 2412.31پوائنٹس کے اضافے سے34181.80پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ 54.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 67ارب94کروڑ79لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت20.82فیصد کم رہی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک ریفائنری،سوئی سدرن گیس ، ہیسکول پٹرول ،ڈی جی خان سیمنٹ، میپل لیف، ہم نیٹ ورک ،پی ایس او،ٹی آر جی پاکستان،پاک الیکٹران اور لوٹی کیمکل کے حصص سرفہرست رہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے باعث انڈیکس پہلے نصف گھنٹے میں34ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے34207پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا اس دوران دہشت گرد حملے کے کے دوران بھی ٹریڈنگ جاری رہی لیکن کچھ دیر کے لئے منفی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث انڈیکس 33720پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن حملے کے 20منٹ بعد ہی پھر سے تیزی لوٹ آئی اور 34ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس242.31پوائنٹس کے اضافے سے34181.80پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 72.46پوائنٹس کے اضافے سے 14752.61پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس256.62پوائنٹس کے اضافے سے24510.84پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 351کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ136میں کمی اور22میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب22ارب18کروڑ6لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب90ارب12کروڑ85لاکھ روپے ہو گیا۔پیر کو15کروڑ69لاکھ20ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو جمعہ کے مقابلے میں4کروڑ12لاکھ66ہزار شیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت67.91روپے کے اضافے سے 1578روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت57.07روپے کے اضافے سے818.07روپے ہو گئی جبکہ 21.62روپے کے کمی سے جوبلی انشورنس کے حصص کی قیمت21.62روپے اورارپاک انٹرنیشنل کے حصص9.65روپے کی کمی سے 119.61روپے پر آ گئی۔