ڈاکٹر شہباز گل کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وزیراعظم کے حوالے سے ٹویٹ پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وزیراعظم کے حوالے سے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کیا دن تھے نورا کشتی جاری تھی، قوم کا پیسہ تھا، آپکے کیمپ آفس تھے۔منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیٹے تو بیٹے داماد بھی ٹکر کے کرپٹ ڈھونڈے ، تایا سبسڈی دیتا بھتیجے کو ذاتی گھروں کی دیواروں پر غریب قوم کے کروڑوں روپے خرچ کیئے، لوٹ مار پاکستان میں اور جائیدادیں لندن میں جبکہ اربوں جعلی اکاؤنٹس میں۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ہماری اخلاقیات کس حد تک گر گئی ہیں کہ لفافے کہہ رہے ہیں جعلی لائسنس کا معاملہ چھپانا چاہیے تھا تا کہ ائیر لائین کا آپریشن سسپینڈ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ماشااللّہ اس کا مطلب جھوٹ بولو بھلے لوگوں کی جانیں جائیں۔اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو یہ سب گند کر کے گئے۔عجیب منطق ہے جس نے جھوٹ پکڑا وہ ذمہ دار۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے تیسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لفافی صاحب تباہ تو انھوں نے کیا جنھوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں جعلی لائسنس پر پائلٹ بھرتی کیے۔اور آپ جیسے جعلی تجزیہ کار مارکیٹ میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے دوستوں کا کام ہے جنہوں نے جعلی لائسنس جعلی تجزیہ کار جعلی قطری خط جعلی اکاؤنٹس جعلی بھینسیں اور جعلی وصیت پر چئیرمین شپ۔