کرس ٹریمین کی نیو ساوتھ ویلز میں واپسی

سڈنی ۔ 26 جون (اے پی پی)کرس ٹریمین کی نیو ساوتھ ویلز میں واپسی ہوگئی ہے۔ کرس ٹریمین ڈینیل سول وے، ایڈم زمپا اور نیتھن میک اینڈریو 2020-21ء سیزن کے لئے نیو ساو¿تھ ویلز کے ساتھ نئے مکمل معاہدوں میں شامل ہیں۔ فاسٹ باﺅلر کرس ٹریمین وکٹوریا کی طرف چھ سیزن کھیلنے کے بعد نیو ساﺅتھ ویلز میں واپس آئے ہیں۔کرس ٹریمین نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اپنی عمدہ کارکردی کی بنیاد پر اپنی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچھی کارکردگی کے لئے سخت محنت کریں گے تاکہ اپنی ٹیم نیو ساﺅتھ ویلز کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر سکیں۔تنویر سنگھا اور لاچلن ہیرن کو اولیور ڈیوس ، ریان ہیڈلی اور بیکسٹر ہولٹ کے ساتھ روکیز معاہدے دیئے گئے ہیں جبکہ آف اسپنر ارجن نائر نے بھی اس معاہدے میں واپسی کی ہے۔اس سے قبل کرس ٹریمین نے 6 سیزن وکٹوریہ کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 23.79 کی اوسط سے 209 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ فاسٹ باﺅلر کرس ٹریمین کے نیو ساوتھ ویلز کو جوائن کرنے سے اس کا باﺅلنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔ نیو ساوتھ ویلز کا باﺅلنگ اٹیک کرس ٹریمین کے علاوہ مچل سٹارک، پیٹ کمنس اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔ایڈم زمپا کی بھی نیو ساﺅتھ ویلز(این ایس ڈبلیو) میں واپسی ہوئی ہے تاہم نیتھن لیون کی موجودگی میں زمپا کی الیون سائیڈ میں داخلے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ نیو ساﺅتھ ویلز(این ایس ڈبلیو) کے سکواڈ میں شامل سات کھلاڑیوں کا معاہدہ کرکٹ آسٹریلیا نے کیا ہے۔نیو ساﺅتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کا معاہدہ شدہ سکواڈ شان ایبٹ، ہیری کون وے، ٹرینٹ کوپلینڈ، پیٹ کمنز، بین دروشیوس، جیک ایڈورڈز، مکی ایڈورڈز، میتھیو گلکس، ریان ہیکنی، لیام ہیچر، جوش ہیزل ووڈ، موائسز ہینریکس، ڈینیل ہیوز، نک لاارکن، نیتھن لیون، نیتھن میکینڈریو، پیٹر نیول، کرٹس پیٹرسن، ڈینیل سمس، جیسن سنگھا، سٹیون سمتھ، ڈینیل سول وے، مچل سٹارک، کرس ٹریمن، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔روکیز سکواڈ میں اولیور ڈیوس، ریان ہیڈلی، بیکسٹر ہولٹ، ارجن نائر، لاچلن ہیرنے اور تنویر سنگھا شامل ہیں۔