کورونا وائرس، ورلڈ جونیئر بیڈ منٹن چیمپین شپ اگلے سال جنوری میں کھیلی جائے گی

کوالالمپور۔ 2 جون (اے پی پی) کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں رواں سال ستمبر میں ہونے والی بیڈمنٹن ورلڈ جونیئر چیمپین شپ کو بھی اس وبائی بیماری کے پھیلاو¿ کے خدشے کی وجہ سے اگلے سال جنوری تک ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ جونیئر چیمپین شپ اب اگلے سال 18 سے 24 جنوری تک ہوگی۔ یہ چیمپین شپ ورلڈ جونیئر مکسڈ ٹیم چیمپین شپ کے بعد ہوگی۔ ورلڈ جونیئر مکسڈ ٹیم چیمپین شپ کا آغاز 11 جنوری سے ہو گا۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا ہے کہ عالمی واقعات کی جونیئر بیڈ منٹن چیمپین شپس کو ری شیڈول کرنے کے بعد اسے نئی تاریخوں کے مطابق 11 تا 24 جنوری 2021ءکر دیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں صرف انہی کھلاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جو اصل شیڈول چیمپئن شپ کے لئے تیار ہوں گے۔ نیا شیڈول بی ڈبلیو ایف، بیڈ منٹن نیوزی لینڈ اور ٹورنامنٹ منتظمین کو بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آکلینڈ جانے والے متوقع جونیئر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کے لئے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کرے۔ بی ڈبلیو ایف کے سکریٹری جنرل تھامس لنڈ نے کہا کہ یہ کھیل اور کھلاڑی کے تحفظ کے لئے “بہترین آپشن” ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کو نقصان پہنچا ہے وہاں پوری دنیا میں کھیلوں کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موذی بیماری کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں کورونا وائرس کے باعث سفری معاملات اور اس وباءسے وابستہ دیگر ممکنہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے یہ اقدام بہترین آپشن ہے۔لندن اولمپک میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال وہ واحد بھارتی ہیں جنہیں 2008ءمیں پونے میں ورلڈ جونیئر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بی ڈبلیو ایف نے حال ہی میں بقیہ 2020ءسیزن کے لئے ایک نظر ثانی شدہ بین الاقوامی قلندر کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپکس کیلئے اہلیت کی مدت میں اگلے سال تک توسیع کر دی ہے۔