گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 17,310 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ،4131 نئے کیسز، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 17,310 ٹیسٹ کیے گئے، شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 852، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 80 ہزار 463 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 67 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1688 ہو گئی ہیں۔صوبوں، صنعتوں ٹرانسپورٹ، مارکیٹس اور دوکانداروں کو سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک پہننے کی ہدایات کی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 31 ہزار 86 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کیسز کی تعداد 29 ہزار 489 ، خیبرپختونخوا میں 10ہزار 897 اور اسلام آباد میں 3188 ہو گئی۔ بلوچستان میں 4740، گلگت بلتستان میں 779 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 284 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 28 ہزار 923 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1688 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 526، پنجاب میں 570، کے پی کے میں 490, گلگت بلتستان 12 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7، اسلام آباد میں 34 اور بلوچستان میں 49 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 344 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 310 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 741 ہسپتالوں میں 4827 مریض زیر علاج ہیں۔ 837 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔