یمن ،کورونا وائرس 14 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1,103 ہو گئی

صنعاء۔ 28 جون (اے پی پی) یمن میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 1,103 ہوگئی ہے۔ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو کورونا وائرس وباءکے پھوٹنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,103 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 417 افراد صحت یاب ہو ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 296 ہ ہے۔ یمنی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں عدن اور دوسرے بڑے شہروں میں راتوں رات جزوی کرفیو نافذ کرنا بھی شامل ہے۔ حکومت نے ڈونرز اور متعلقہ بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں سے اس وبائی امراض پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔