پچیس ہزار ہندوستانی شہریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹس کا اجرائ، مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے تمام بھارتی حربے سراسرغیرقانونی اورچوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے مقبوضہ جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمانے کی بھارتی کوشش اوراب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراءسمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے تمام بھارتی حربے سراسرغیرقانونی اورچوتھے جینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنماں سے بھی بات کررہا ہوں۔ اس نا قابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے کہ اس سے اہلِ کشمیرکے قانونی اوربین الاقوامی طور پرضمانت شدہ حقوق پرمزید زد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاءمیں امن وسلامتی کوشدید نقصان پہنچتا ہے۔