امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد45 لاکھ سے تجاوزکرگئی، ایک لاکھ 53 ہزار افراد ہلاک

واشنگٹن ۔ 30جولائی (اے پی پی) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد45 لاکھ68 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی بیشتر ریاستوں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد21 لاکھ69ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں اب تک کورونا وائرس سے153840 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک کی بیشتر ریاستوں میںکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد 4568037تک پہنچ گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میںاس وقت بھی کورونا وائرس کے 2169153 فعال متاثرین ہیں۔