انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا ، آغاز 30 جولائی سے ہوگا

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔پہلاجوڑ 30 جولائی کو ساو¿تھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا۔ پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق سپر لیگ سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اور اتنی ہی ون ڈے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔