برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.23 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.23 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ءسے لے کرجون2020ءکے اختتام تک برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 214.45 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو مالی سال 2018-19ءکے مقابلے میں 12.23 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2018-19ءمیں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 191.08 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ءمیں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں گزشتہ سال جون کے مقابلے میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون 2020ءمیں برآمدات پرمال برداری کی مدمیں 13.83 ملین ڈالرکے اخراجات آئے، گزشتہ سال جون میں برآمدات پرمال برداری کی مدمیں 14.19 ملین ڈالرکے اخراجات آئے تھے۔