جمہوریہ کانگو میں 6 ماہ کے دوران 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، یو این ایچ سی آر

برلن ۔ 03جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی ‘یو این ایچ سی آر’ نے کہا ہے کہ وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران 10 لاکھ افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو ئے ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2020 کے آغاز سے ہی جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) میں قتل ، تخریب کاری ، جنسی تشدد اور لوٹ مار کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے ہیںجس کے باعث افریقی قوم کے لاکھ افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبورہوئے ،داخلی نقل مکانی کی یہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق’یو این ایچ سی آر اور اس کے شراکت داروں نے بے گھر ہونے والے مقامات اور دیہاتوں پر مسلح گروپوں کے متعدد حملے ریکارڈ کیے ہیں،ایجنسی نے فوری طور پر ڈی آر کانگو میں حکام سے سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور قصورواروں کوسزا ئیں دینے کی اپیل کی ہے۔