خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے پی ایس ڈی پی میں 56 ارب روپے مختص

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لئے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 56 ارب روپے مختص کئے ہیں۔وزارت سیفران کے حکام کے مطابق بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں جاری اور نئے منصوبہ جات کے لئے 56 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اس ترقیاتی فنڈز سے تعلیم، مواصلات، زراعت، لائیو سٹاک، واٹر سپلائی سکیم سمیت تعمیر نو وبحالی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں بحالی تعمیر نو کے منصوبوں کے ساتھ آپریشن سے متاثرہ کاروباری مراکز کی تعمیر، توانائی، تعلیم، صحت، مواصلات،کیڈٹ کالج کی تعمیر، زراعت، لائیوسٹاک ، واٹر سپلائی سکیم اور غربت کے خاتمے سمیت قبائلی عوام کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لئے فنی تربیت کے منصوبوں کےلئے 56 ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں قبائلی اضلاع کے لئے 152ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔