دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ17 لاکھ سے تجاوز کرگئی، پانچ لاکھ40 ہزار سے زائد افراد ہلاک، امریکہ میںمتاثرین کی تعداد 30 لاکھ، ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک، بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ، مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی

واشنگٹن/نیو یارک/ نئی دہلی۔ 7 جولائی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ17 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 40ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد11748,985 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد4465,517 ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک540860 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میںمہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد1582907ہے۔ امریکی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے3040833 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میںایک لاکھ 33 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست نیویارک اس مہلک وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک 397649 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 32219 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 16لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں وائرس سے اب تک 65 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ملک میں وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد1626071 ہے۔ برازیل میں اب تک کورونا سے 65556 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 488286 ہے۔ دریں اثناء بنگلہ دیش میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک میں اب تک وائرس سے دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید55 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق بنگلہ دیش میں اب تک 165618 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 87373 ہے۔ برطانیہ میںکورونا متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 285768 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 44236 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 240752 ہے۔ یورپی ملک جرمنی میںکورونا وائرس سے متاثرہ مریض بڑی تعداد میں صحتیاب ہوئے ہیں، ملک میں اب کورونا مریضوں کی تعداد محض 6272 رہ گئی ہے۔ ملک میںکوورنا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہے۔ جرمنی میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار تھی جن میں سے182700اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں9092 افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد بھارت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 721310 ہوگئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20184 ہوگئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 260897 ہے۔