دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ21 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن/نئی دہلی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد12172181 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد4548550 ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک552164 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ سے متاثر ہوا ہے، امریکہ میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد31 لاکھ 59 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 34 ہزار 862 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد1631391 ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے 134862افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ برازیل اوربھارت کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں اس مہلک وائرس سے اب تک 68 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 495674 ہے جبکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں اس سے 1716196 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برازیل امریکہ کے بعد دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا ملک ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 70ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے21 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد سات لاکھ 70ہزار جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21151 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 271434 ہے۔ ادھر مصر میں مہلک کورونا وائرس سے 3564 افراد ہلاک جبکہ متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ مصر میں کورونا وائرس کے 1025 مزید نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 78304 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے۔ مصر کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3564 تک پہنچ گئی ہے۔ عراق میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد67 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں اب تک 2 ہزار 779 افراد ہلاک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ عراق میں کورونا وائرس کے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد26784 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 67442 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 21لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس کے باعث پانچ لاکھ 52ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہو۔ عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہیں اپنائیں تو دنیا بھر میں کئی گنا اور لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوجائیں گے،مہلک وائرس کے باعث پانچ لاکھ 52ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 44517 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔