سلامتی کونسل کی کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

نیویارک ۔ 2 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے روز سلامتی کونسل نے سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگری میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں اور حامیوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزادی جائے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان کے ساتھ یکجتی کا اظہار بھی کیا ۔ واضع رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمت کی درخواست چین نے کی تھی۔