قانون کا احترام تمام پاکستانیوں کا فرض ہے،,24چینل کی معطلی پر احتجاج بڑی بدقسمتی ہے ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کا احترام تمام پاکستانیوں کا فرض ہے۔24چینل کی معطلی پر احتجاج بڑی بدقسمتی ہے۔پیر کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے پیمرا کے 24چینل کو بند کرنے کے بیان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نوٹسز کو نظر انداز کرنے پر چینل 24کو معطل کیا گیا،تاہم اس پر احتجاج بڑی بد قسمتی ہے۔