قوم کے بہادرسپوت کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) اور حوالدار لالک جان شہید ( نشان حیدر) کی 21ویں برسی کل منگل کو منائی جائے گی

راولپنڈی ۔ 6 جولائی (اے پی پی) دفاع پاکستان کے عظیم فریِضہ کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے بہادرسپوت کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) اور حوالدار لالک جان شہید ( نشان حیدر) کی 21ویں برسی منگل کوان کے آبائی گاﺅں میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والے ان بہادر سپوتوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی خصوصی تقریبات منعقد ہونگی ۔ کارگل تنازعہ کے دوران 1999 میں لائن آف کنٹرول کے گلٹری سیکٹر پر کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدارلالک جان نے جام شہادت نوش کیا۔