نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ، کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں 393 کورونا مریض وینٹیلیٹر پر ہیں ، کورونا مریضوں کے لیے 1820 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر سمیت 3 صوبوں میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے، ایک لاکھ 56ہزار 700 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24ہزار 211 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2521 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 86ہزار 975 ایکٹو کیسز ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سندھ کے 10ہزار815، پنجاب کے8ہزار292، کے پی کے، کے 2392، اسلام آباد کے 1917، بلوچستان کے 97 اور آزاد کشمیر کے 375 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے 2لاکھ 48ہزار872 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں آزاد کشمیر کے 1564، بلوچستان کے 11ہزار157، گلگت بلتستان کے1658، اسلام آباد کے 14ہزار23، کے پی کے ،کے30ہزار78، پنجاب کے86ہزار556 اور سندھ کے ایک لاکھ 3ہزار836 کیسز شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوروناکے 5ہزار 197مریض انتقال کر چکے ہیں جن میں سندھ کے 1747، پنجاب کے 2006، کے پی کے،کے1087، اسلام آباد کے 152، بلوچستان کے 126، گلگت بلتستان کے 36اور آزاد کشمیر کے 43 افراد شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 15لاکھ 62ہزار638 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ملک کے 733 ہسپتالوں میں 4152 مریض زیر علاج ہیں۔