وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین احمد یار ہراج کی ملاقات ، مختلف محکموں بشمول اکاﺅنٹنٹ جنرل پاکستان ریوینیوز کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین احمد یار ہراج نے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں مختلف محکموں بشمول اکاﺅنٹنٹ جنرل پاکستان ریوینیوز کی کارکردگی کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔