وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات کی ،صوبہ سندھ کی صورتحال خصوصاً کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا، کے الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے جمرات کو یہاں ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ نے کورونا کے حوالہ سے وزیراعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔ ملاقات میں کے الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کےلئے وزیراعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔