پاکستان کرکٹ ٹیم کی وورسٹر میں ٹریننگ کا شیڈول جاری

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کوویڈ۔19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے وورسٹر میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں ہوگی۔ وورسٹر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق آج جمعرات کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 3 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 5 سے 6 جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کے 2 روزہ انٹرا سکواڈ میچ کا انعقاد کا ہوگا۔ میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا۔ 7 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ 8 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 9 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 10 جولائی کو تین گھنٹے پر مشتمل اختیاری ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوگا یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ 11 سے 12 جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹرا سکواڈ میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے ہوگا۔ 13 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈربی روانگی ہوگی۔