کورونا سے نمٹنے کے لیے طور طریقے بدلنا ہوں گے، عالمی ادارہ صحت

لندن ۔ 29 جولائی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے جرمنی جیسے ممالک میں کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ احتیاطی نظم و ضبط کو نظرانداز کرنا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارے کی اہلکار مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کو پہلی، دوسری یا تیسری لہر میں بیان کرنا گمراہ کن ہے کیونکہ وائرس تو کہیں نہیں گیا بلکہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہم ایک نئے دور سے گزر رہے ہیں جس میں ہمیں اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے۔