کورونا وائرس پھیلنے سے سب سے زیادہ نقصان افریقہ میں شعبہ صحت کے کارکنوں کو پہنچا، عالمی ادارہ صحت

پریٹوریا ۔ 03جون (اے پی پی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے ہی افریقہ سمیت 38 ممالک میںشعبہ صحت کے 6,000 سے زیادہ کارکن کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ افریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب سے وبائی مرض پھیلا ہے پورے جنوبی افریقہ میں شعبہ صحت کے 2,000 سے زیادہ کارکنان متاثر ہوئے ، سینکڑوں کارکنان جنوبی افریقہ کے صوبہ گوٹیانگ ،جوہانسبرگ اور دارالحکومت پریٹوریامیں وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں افریقہ کے خطے میں صحت کارکنان کی انتہائی کمی ہے جہاں پر وائرس سے2,000 سے زیادہ صحت کے کارکنان کا متاثر ہو نا تشویش ناک ہے، چند دوسرے ممالک میں بھی وائرس سے 10فیصد سے زیادہ صحت کے کارکنوں متاثرہوئے ہیں ان میں گیانا بساؤ ، سیرا لیون ، نائجر ، موزمبیق اور برونڈی شامل، نائیجیریا میں تقریبا 1,000 صحت کے کارکنان بیمار ہو چکے ہیں۔