کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ، مشکل حالات کے باوجود گزشتہ مالی سال میں تمام برآمد کنندگان کو اچھی کارگردگی پر مبارکباد دیتا ہوں، عبدالرزاق داؤد کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کے کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے ، مشکل حالات کے باوجود مالی سال 20 2019ء میں تمام برآمد کنندگان کو اچھی کارگردگی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ منگل کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے ہماری برآمدات سال 2018-19ء کے مقابلے میں صرف 6 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ اسی سال بنگلہ دیش میں 17فیصد جبکہ انڈیا میں 14فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کے لاک ڈاؤن کو بروقت ختم کرنا معاشی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا این سی او سی کے روزانہ اجلاسوں میں وفاقی اور صوبائی رابطوں کی وجہ سے اچھی کارکردگی رہی۔ انہوں نے کہا کے ہمارے برآمد کنندگان اپنی کوششوں ، محنت اور صارفین تک رسائی کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔