کینیڈا میں مہلک کورونا وائرس سے آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ متاثر

ٹورنٹو ۔ 8 جولائی (اے پی پی) کینیڈا میں مہلک کورونا وائرس سے آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈاکے اونٹاریو اور کیوبیک صوبوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 106167ہوگئی ہے۔ اونٹاریو اور کیوبیک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوںکی تعداد بھی بڑھ کر 8711ہوگئی ہے۔کیوبیک میں کورونا وائرس کی وبا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اب تک 55997 افراد متاثر جبکہ 5590افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اونٹاریو کیوبیک کے بعد کوروناسے دوسرا سب سے متاثرعلاقہ ہے۔ کینیڈا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اس سال 26 جنوری کو آیا تھا۔