کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید وطن پر قربان ہونے والے عظیم فرزندان، جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں، پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہماری قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید نشان حیدر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے کہ وطن پر قربان ہونے والے یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ وطن پر قربان ہونے والے یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں، پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔