جڑواں شہروں میں عیدالاضحی کے دوسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہا

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ مہمان بن کر گھروں کو آنے والوں کی تواضع چٹ پٹے کھانوں سے کی گئی اور شام کو بار بی کیو کی محفلیں بھی سجائی گئیں۔ عیدالاضحی کے دوسرے دن صبح ہوتے ہی سنت ابراہمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ کسی نے گائے گرائی تو کسی نے بکرے اور اونٹ کی قربانی کی۔